تاجروں کے فیصل آباد پارکنگ کمپنی ‘ ٹریفک پولیس ‘ پیور فوڈ لائسنس سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ، اعجاز خالق رزاقی

تاجروں کا تعاون بھی ناگزیر ہے،قائمقام ڈی سی او

منگل 5 اپریل 2016 22:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 اپریل۔2016ء) قائمقام ڈی سی او اعجاز خالق رزاقی نے کہا ہے کہ تاجروں کے فیصل آباد پارکنگ کمپنی ‘ ٹریفک پولیس ‘ پیور فوڈ لائسنس سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں تاجروں کا تعاون بھی ناگزیر ہے ۔ انہوں نے یہ بات تاجروں کے مسائل سنتے ہوئے کہی جس میں اسسٹنٹ کمشنرز ‘ فیصل آباد پارکنگ کمپنی ‘ محکمہ صحت ‘ ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ اسلم بھلی ‘امین بٹ‘ رانا اکرام ‘ ‘ایوب منج ’عباس حیدر شیخ ‘ خالد جٹ ‘ حاجی محمد عابد و دیگر بھی موجود تھے ۔

قائمقام ڈی سی او نے کہا کہ پیور فوڈ لائسنس کے حصول میں تاجروں کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے ان کی سفارشات ہوم ڈپیارٹمنٹ کو بھجوائی جائیں گی جس کی روشنی میں مزید اقدامات کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آٹھوں بازاروں کے تاجروں ودکانداروں کے پی ایچ اے سے متعلقہ مسائل حل کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آٹھوں بازاروں و گول بازاروں میں ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پولیس اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کریں ۔

قائمقام ڈی سی او نے کہا کہ گھنٹہ گھرکے آٹھوں بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے از سر نو مارکنگ بھی کی جائے گی جس سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف قانون متحرک ہو گا ۔انہوں نے فیصل آباد پارکنگ کمپنی کو اپنی سروسز عوامی توقعات کے مطابق بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اجلاس کے دوران تاجروں نے مسائل کے حل میں واضح پیش رفت پر قائمقام ڈی سی او اعجاز خالق رزاقی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون جاری رکھا جائے گا

متعلقہ عنوان :