ایف بی آر کی طرف سے مالی سال 2015-16 کے پہلے 9 ماہ کے دوران 2103 ء ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں

ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم،طریقہ کار سادہ بنایا جائے،اسحاق ڈار

منگل 5 اپریل 2016 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق کی زیر صدارت اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف بی آر کی طرف سے مالی سال 2015-16 کے پہلے 9 ماہ کے دوران 2103 ء ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے مذکورہ عرصہ کے مقابلے میں 19.7 فیصد زیادہ ہے ، مالی سال 2015-16 کے دوران ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی وزیر خزانہ کے زیر صدارت منگل کو اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 2015-16 کے پہلے 9 ماہ کے دوران 2103 ء ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں، جو گزشتہ سال کے مذکورہ عرصہ کے مقابلہ میں 19.7 فیصد زیادہ ہیں ۔ مارچ 2016 ء کے دوران 297 ارب روپے کی ریکارڈ نیٹ ریونیو وصول کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے مذکورہ مہینے میں 230 ارب روپے وصول ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

مارچ میں ختم ہونیوالی سہ ماہی کے دوران نیٹ ریونیو وصولیاں 718 ارب روپے رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی مذکورہ سہ ماہی میں 588 ارب روپے کی وصولی ہوئی تھی اس طرح وصولیوں کی شرح میں 22.1 فیصد اضافہ ہوا ۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ریونیو کیلئے وزیراعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر خان ، چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان اور انکی ٹیم کی متاثر کن کارکردگی کو سراہا ۔ وزیر خزانہ نے ایف بی آر حکام پر زور دیا کہ ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور طریقہ کار کو مزید سادہ بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :