ایل پی جی کی قیمت میں 5 سے 7 روپے فی کلو کا اضافہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 5 اپریل 2016 20:58

ایل پی جی کی قیمت میں 5 سے 7 روپے فی کلو کا اضافہ

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 05 اپریل۔2015ء) سرگودھا اور گردونواح میں ایل پی جی کی قیمت میں 5 سے 7 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے سرگودھا کے کئی مقامات پر ایل پی جی 75 سے 80 روپے کلو میں فروخت ہوتی رہی اسی طرح کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 240 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہونے سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اس کا نوٹس لے اور ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کیلئے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :