چیف الیکشن کمشنر نعمان وزیر کی صدارت میں اہم اجلاس ،تحریک انصاف کی ممبرسازی کا جائزہ لیا گیا

منگل 5 اپریل 2016 20:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرو چیف الیکشن کمشنر نعمان وزیر کی صدارت میں اہم اجلاس چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں تحریک انصاف کی ممبرسازی کا جائزہ لیا گیا ، میٹنگ میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری الیکشن کمیشن کرنل (ر) خالد ظہور ، ممبر الیکشن کمیشن پنجاب شمسہ علی ایڈوکیٹ ، الیکشن کمیشن میڈیا کوآرڈی نیٹر پنجاب فاطمہ چدھڑنے شرکت کی ،نعمان وزیر نے کہا کہ 15 اپریل تک ممبر شپ کی تاریخ بڑھائی گئی ہے اور جنہوں نے مقررہ تاریخ تک ممبر شپ حاصل کر لی ان کو ووٹر لسٹوں میں شامل کیا جائے گا اور 15 اپریل کے بعد ممبر شپ حاصل کرنے والوں کو الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی، نعمان وزیر نے وضاحت کی پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والوں کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ پارٹی کی ممبرشپ حاصل کریں اور جس امیدوار نے ممبر شپ حاصل نہ کی وہ امیدوار پارٹی الیکشن کے لئے اہل نہیں ہوں گے۔