عدالتی حکم کے باوجود پیڈاکے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کرنے کیخلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ محفو ظ

منگل 5 اپریل 2016 20:23

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پیڈاکے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کرنے کیخلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ محفو ظ کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکلاء نے سماعت کے دوران موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود محکمہ آبپاشی کے ملازمین کو مستقل کرنے کی بجائے انہیں نوکریوں سے نکال دیا گیا۔

سرکاری وکیل نے فاضل عدالت کو بتایا کہ پیڈا خود مختار ادارہ ہے،حکومت کی ملازمین کو مستقل کرنے کی پالیسی کا اطلاق خود مختار اداروں پر نہیں ہوتا۔سماعت کے دوران سیکرٹری آبپاشی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پیڈا کے کنٹریکٹ 150ملازمین کی درخواستوں کی سماعت کر کے فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔جس پر عدالت نے پیڈا کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔