پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ شدہ اورمضرِ صحت دودھ کی فراہمی کیخلاف کاروائیاں جا ری

111 گاڑیوں میں موجود دودھ کا معائنہ ، 8979لیٹر ناقص اور مضر صحت دودھ قبضے میں لے کرموقع پر ضائع کر دیاگیا

منگل 5 اپریل 2016 20:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سر براہی میں فیلڈ ٹیمز کی جانب سے شہر کے مختلف داخلی راستوں پر ناکے لگا کر دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں میں موجود دودھ کے موقع پر معائنے کئے جا رہے ہیں اور شہر بھر میں دودھ کی دکا نو ں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ ملاوٹ شدہ یا مضرصحت دودھ پائے جانے کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیلڈ ٹیمز نے ڈا ئر یکٹر آپر یشنز عائشہ ممتاز کی سر براہی میں دودھ کی 111 گاڑیوں میں موجود دودھ کا موقع پر معائنہ کیا گیا جس میں سے 23گا ڑیوں میں موجود دودھ ناقص پایا گیا جس کی بنا پر گاڑیوں میں 8979لیٹر دودھ قبضے میں لے لیا گیا جبکہ مضرصحت دودھ کو موقع پر ضائع کر دیاگیا 05نمونہ جات لیے گئے جن کو مزید ٹیسٹینگ کے لئے لیبارٹری بھجوادیا گیااور گا ڑیو ں کو قبضہ میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

مز ید بر اں سمن دا تا گنج بخش ٹاؤ ن کی ٹیم نے لا ثا نی فا لو دہ شاپ کو نا قص صفا ئی کی بنا پر جبکہ عز یز بھٹی ٹا ؤ ن کی ٹیم نے مغلپو رہ میں پزا ہٹ کو کندے اور ٹو ٹی فر یز رز کی بنا پر، نشتر ٹا ؤ ن کی ٹیم نے المعصو م ریسٹو رینٹ کو گند گی کی بنا پر جر ما نہ عا ئد کر تے ہو ئے بہتری کے احکا ما ت جا ری کئے۔ سمن آبا د ٹا ؤ ن کی ٹیم نے پکی ٹھٹھی چو ک میں رحمت ملک شاپ اور لیا قت ملک شا پ کو ا نتہا ئی نا قص صفا ئی ، مکھیوں کی مو جو د گی او ر لا ئسنس نہ ہو نے کی بنا پر جبکہ گلبر گ ٹا ؤ ن کی ٹیم نے ما ڈل ٹا ؤ ن میں دودھ دہی ملک شا پ کونا قص اور مضر صحت دو دھ فر و خت کر نے کی بنا پر سر بمہر کر دیا اور نمو نہ جا ت لیبا ر ٹر ی کے لئے بھجوا دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :