معاشی ترقی سے متعلق اسٹیٹ بینک کی رپورٹ مسترد

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بیشتر معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا گیا ہے، جو حقیقت کے برعکس ہے،ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی

منگل 5 اپریل 2016 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) اقتصادی تجزیہ کاروں نے معاشی ترقی سے متعلق اسٹیٹ بینک کی رپورٹ مسترد کردی ہے، ماہرین کاکہناہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ حکومت کی کارکردگی سے نہیں بلکہ قرضوں کی وجہ سے ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اقتصادی تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بیشتر معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا گیا ہے، جو حقیقت کے برعکس ہے، انھوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک وزارت خزانہ کا ذیلی ادارہ بن کر رہ گیا ہے، جو اس کی خواہش کے مطابق رپورٹ تیار کرتا ہے۔اقتصادی ماہر ین کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں استحکام کو حکومت نے انا کا مسئلہ بنا رکھا ہے، ڈالر کی قیمت109 روپے ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :