کراچی ،کورنگی نمبر 2میں ڈاکو نجی بینک سے 80لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار

نجی بینک میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ ہے، جلد ڈاکوؤں تک پہنچا جائے گا،ایس ایس پی کورنگی

منگل 5 اپریل 2016 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) کورنگی نمبر 2 میں ڈاکو نجی بینک سے 80 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 2 میں ڈاکوں نے پہلے سیکیورٹی گارڈ کو قابو کیا اور پھر عملے کو یرغمال بناکر بینک میں موجود تمام نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد سیکیورٹی گارڈز سمیت عملے سے پوچھ گچھ شروع کردی۔

ایس ایس پی کورنگی تنویرعالم اوڈھوکا کہنا ہے کہ نجی بینک میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ ہیں، جس کے ذریعے جلد ہی ڈاکوں تک پہنچا جائے گا۔دوسری جانب ایس پی سی آئی اے فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ لوٹی ہوئی رقم 80 لاکھ روہے سے زائد ہوسکتی ہے کیونکہ ڈاکو بینک میں موجود غیر ملکی کرنسی بھی لوٹ کر لے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :