سبی میں بم دھماکے میں دو افراد شہید ہوئے ،ترجمان بلوچستا ن حکومت

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے شہید ہونے والے افراد کیلئے 10لاکھ شدید زخمیوں کیلئے 5لاکھ اور معمولی زخمیوں کیلئے 50ہزار روپے دینے کا اعلان کیا، انوارلحق کاکڑ کی پریس کانفرنس

منگل 5 اپریل 2016 19:43

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء ) حکومت بلوچستان کے ترجمان انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ سبی میں بم دھماکے میں دو افراد شہید ہوئے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے شہید ہونے والے افراد کیلئے 10لاکھ شدید زخمیوں کیلئے 5لاکھ اور معمولی زخمیوں کیلئے 50ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے خان آف قلات بلوچوں اور پشتونوں کے لئے قابل احترام ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے لندن میں ان سے ملاقات کی تھی اور جب بھی پاکستان آئینگے تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا ناراض بلوچوں سے رابطے ہیں فی الحال اس بارے میں فوری طورپر تفصیلات نہیں بتائی جاسکتی مناسب وقت پر اس بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

ڈپٹی سپیکر کا انتخاب اور صوبائی کابینہ میں جلد توسیع کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات منگل کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ 12اپریل کو گوادر میں غیر ملکی سفیروں دانشوروں کا ایک سمینار منعقد ہورہاہے جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری بھی شرکت کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں مری معاہدے کے تحت حکومت کی تبدیلی کے بعد وزیرا علیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری کی قیادت میں جو مخلوط حکومت قائم کی گئی ہے اس کے 100دن پورے ہوگئے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان بر سر اقتدار آنے کے بعد بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال تعلیمی سہولتوں میں اضافہشاہراہوں کی تعمیر پڑوسی ملکوں سے تجارتی روابط بلدیاتی اداروں کو اختیارات کی منتقلی ماس ٹرانزٹ ٹرین سسٹم کے منصوبے اور صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مختلف شعبوں میں ٹھوس پیش رفت نظر آرہی ہے جس نے بلوچستان کے عوام میں اعتماد حوصلہ اور امید کی نئی کرن پیدا کی ہے وزیر اعظم میان نواز شریف نے کوئٹہ کی ترقی کیلئے 5ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں انڈر پاساور فلائی اورز کی تعمیر کی منصوبہ بندی شامل ہے اس کے علاوہ کوئٹہ میں پینے کے پانی کی کمی کے مسئلے کے حل کے لئے انقلابی اقدامات کو فٹ فیڈر کینال سے دریاسندھ کے پانی کی فراہمی کا اعلان منصوبے کے لئے آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ میں فنڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کوئٹہ شہریوں کو سفر کی جدید اور معیاری سہولت کی فراہمی کے لئے کچلاک تا سپیزنڈ جو 35کلو میٹر طویل ماس کاماس ٹرانزٹ ٹرین سسٹم منصوبے کا ورکنگ پیپر تیار کیا گیا ہے عوامی شکایت سے آگاہی اور ان کے فوری آزالہ کیلئے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں شکایت سیل قائم کیا گیا ہے ہزار گنجی بس اڈہ 30کروڑ روپے کی لاگت سے کراچی بس ٹرمینل کے قیام کے منصوبے کا آغا ز کیا گیا کوئٹہ سے بس اڈے کو ہزارگنجی منتقل کیا گیا سبزل روڈ پر نصب واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ فعالی اور سمنگلی روڈ پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے لئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی جبکہ بلوچستان یونیور سٹی میں واٹر ٹریٹمنٹ پلان کے تنصیب کے منصوبے کی منظوری دی کوئٹہ کے شہریوں کو صاف پانی مہیاں کرنا شامل ہیں۔

کوئٹہ میں پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے فٹ فیڈر نہر سے کوئٹہ تک پانی پہنچانے کا بندوبست کیا گیا ہے یہ پانی پائپ لائن کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔ ثاقبہ کاکڑ کی خود کشی کے بارے میں جوڈیشل رپورٹ وزیر اعلیٰ: بلوچستان کومل گئی ہے اور جلد ہی وزیراعلیٰ منظوری کے بعد رپورٹ نشر کی جائے گی ۔