آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چین کی کیمونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن کی ملاقات

باہمی دلچسپی ،علاقائی سلامتی ،دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

منگل 5 اپریل 2016 19:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے چین کی کیمونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن یانگ چنگ ژیان نے منگل کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی علاقائی سلامتی دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

یانگ چنگ ژیان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں اور آپریشن ضرب عضب کے دوران حاصل ہونیوالی کامیابیوں کو سراہا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے چینی رہنما نے کہا کہ سی پیک خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جسکے طویل مدتی اثرات ہونگے اور یہ پاکستان اور چین کے عوام کیلئے یکساں طور پر مفید ہے ۔ چیف آف آرمی سٹاف نے پاک چین اقتصادی راہداری کی بروقت تکمیل کیلئے محفوظ ماحول یقینی بنانے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا۔