ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ فی الفور ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ فعال کریں۔میاں اختر علی چشتی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 5 اپریل 2016 19:33

پیرمحل ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔05اپریل۔2016ء):ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ فی الفور ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ فعال کرے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ میں درخواست جمع کروانے کے لئے کو ئی فیس نہیں ہوتی۔تما م قانونی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔صارفین جن صورتوں میں ضلعی تحفظ صارف کونسل کو شکایات کرسکتے ہیں ان میں غیر معیاری اور زائد المعیاد اور جعلی ادویات کی فراہمی ،اشیاء کی پیکنگ پر اجزاء ترکیبی ،معیاد اور تاریخ درج نہ ہو،ریٹ لسٹ آویزاں نہ کی گئی ہو۔

خریداری پر رسید نہ دینے ،مصنوعات کی خریداری سے پہلے واپسی اوررقم کی ادائیگی کی پالیسی کی عدم فراہمی،غلط اور گمراہ کن اشتہاری بازی کے ذریعے مصنوعات کی ورانٹی ،ساخت ،نمونہ اور مناسب وارنگ نہ دینا شامل ہیں کاروباری کمپنی /افراد اپنے نقصان کے ازالے کے لئے 15دن کا لیگل نوٹس دیں،درخواست گزار تحریری درخواست کے ہمراہ کمپوٹرائز ڈشناختی کارڈ کی کاپی،متعلقہ دستاویزات اوررسید کے علاوہ بیان حلفی بھی جمع کرانا۔

(جاری ہے)

خریدار یا صارف کو متنازعہ اشیاء سے نقائص دور کرنے کے احکامات /متبادل اشیاء کی فراہمی،اصل قیمت کی واپسی،نقصا ن کی تلافی کے لئے مناسب معاوضے کی ادائیگی حقیقی اخراجات معہ فیس وکیل،متنازعہ اشیاء کو تجارتی منڈی سے تلف کرنے کا حکم ،ناقص اشیاء کی ضبطگی اور تلافی،ناقص اور خراب کارکردگی کی حامل سروسز پرپابندی لگانے کا حکم اور پنجاب تحفظ صارف قانون کی خلاف ورزی پر 50ہزار روپے تک کا جرمانہ کیا جا سکتا ہے مگر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کسی قسم کی عوام کو آگاہی نہ ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ فعال نہ ہونے کے باعث صارفین سخت مشکلات کا شکار ہے میاں اختر علی چشتی سماجی شخصیت نے پنجاب تحفظ صارف قانون کے تحت صارفین/خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرتی انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

انہوں نے ضلعی تحفظ صارف کونسل اور ضلعی صارف عدالت کے ذریعے صارفین کا تحفظ کرنے سمیت شہریوں کو اس حوالے سے شعور و آگاہی دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ تحفظ صارف قانون کے تحت حق دار کو حق مل سکے اور کسی کے ساتھ کو ئی زیادتی بھی نہ ہو ۔