ہڈی جوڑ ہسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ ، خو ف وہراس پھیل گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 5 اپریل 2016 19:31

اوکاڑہ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔05اپریل۔2016ء) :اوکاڑہ کے ہڈی جوڑ ہسپتال کے قریب نامعلوم تین افراد نے فائرنگ کر کے خو ف وہراس پھیلادیا اوریہاں سے مختلف دکانوں اور گاہکوں سے ہزاروں روپے چھین لئے محمد سعید سکنہ3فور ایل کے ہزاروں روپے مالیت کے مویشی فخر ، جاوید اور عمران وغیرہ پانچ افرا د نے چوری کرلئے سلمان رشید سکنہ غلہ منڈی کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی افتخار احمد سکنہ باجوہ کالونی کی موٹر سائیکل صابر پیا ٹاؤن سے چوری ہوگئی فواد مختیار احمد کی موٹرسائیکل ایم اے جناح سے چوری ہوگئی چوہدری امتیاز علی سکنہ 2ون ایل کی دکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ اور 26 ہزار روپے کا سامان چوری کر لیا گیا غلام مصطفی سکنہ بستی حضور صاحب کی جیب سے ہزارروپے اور موبائل فون شفیق سکنہ چیچہ وطنی نے نکال لیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :