چور مچائے شور سے حقائق کو چھپایا نہیں جا سکتا۔سید عاشق حسین کرمانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 5 اپریل 2016 19:31

اوکاڑہ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔05اپریل۔2016ء):پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے اور مسلم لیگ نے کے راہنما سید عاشق حسین کرمانی نے کہاہے کہ چور مچائے شور سے حقائق کو چھپایا نہیں جا سکتا اپوزیشن راہنما میڈیا کوریج کے لئے فکر مند ہیں کرپشن کے خلاف عدالتوں کو رخ کرنے سے کتراتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز تحصیل روڈ پر اوکاڑہ میونسپل کی چیئر مین شپ کے امیدوار چودھری منیب الحق کی رہائش گاہ پر ایک ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر سینئر صحافی منیر چودھری ، حافظ حسنین رضا اور وحید آرائیں بھی موجود تھے عاشق کرمانی نے کہا کہ پانامہ لیکس سے ثابت ہوگیا ہے کہ میاں نواز شریف او ر میاں شہباز شریف کے کرپشن کے حوالہ سے ہاتھ صاف ہیں جہاں تک حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کے متعلق دی گئی معلومات کا تعلق ہے وہ محض معلومات ہیں اگر اپوزیشن اور بالخصوص عمران خان سمجھتے ہیں کہ اس میں کرپشن شامل ہے تو ان کے لئے آسانی ہوگئی ہے وہ عدالتوں کا رخ کریں اگر انہیں پاکستان کی عدالتوں اور نیب پر اعتماد نہیں تو وہ عالمی عدالتوں اور برطانیہ کی عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں لیکن میں پورے یقین سے کہ سکتا ہوں عمران خان ایسا ہر گز نہیں کریں گے کیوں کہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ پانامہ لیکس سے میڈیاٹرائل کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں تو دھول جھونکنے کے امکانا ت ہیں لیکن عدالتوں میں ایسا نہیں ہوسکتا کیوں کہ وہ حقائق بر مبنی دستاویزات پیش کرنا ہوتی ہیں ۔