خواتین کو موٹر سائیکل چلا نے کی تر بیت دی جائیگی۔ڈی ایس پی ٹریفک نیلو فر حیا ت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 5 اپریل 2016 19:29

سرگودھا ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔05اپریل۔2016ء):ڈی ایس پی ٹریفک ضلع سرگودھا میڈم نیلو فر حیا ت نے بتا یا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب میا ں شہبا ز شریف کی ہدایت پر امن و اما ن کی صو ر ت حال کو بہتر بنا نے کے لئے خواتین کو بھی موٹر سائیکل چلا نے کی تر بیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہو ں نے کہا کہ سرگودھامیں ٹریفک پولیس نہ صر ف خواتین کو مفت موٹر سائیکل چلا نا سکھا ئے گی بلکہ کا میابی کے بعد انہیں لا ہو ر میں موٹر سائیکل چلا نے والی خواتین کے سکواڈ میں نما ئند گی دی جا ئے گی جو خواتین موٹر سائیکل چلانا سیکھ لیں گی وزیر اعلیٰ پنجا ب میا ں شہبا ز شر یف کی ہدایت پر انہیں مفت موٹر سائیکل بھی فراہم کئے جا ئیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈ یا سے با ت چیت کر تے ہو ئے ڈی ایس پی ٹریفک نے بتا یا کہ خواتین کے مقابلے میں اب مر د وں کو ٹسٹ کے بغیر ڈرائیو نگ لا ئسنس جا ر ی نہیں کئے جا ئیں گے انہو ں نے بتا یا کہ اب تین دن موٹر سائیکل اور کا ر چلا نے والو ں کو عملی امتحا ن اور ٹریفک اشارو ں سے آ گا ہی رکھنے والو ں کو ڈرائیو نگ لا ئسنس جا ر ی کئے جائیں گے جب کہ ڈرائیو نگ لا ئسنس ک اجر ا کے عمل کو بھی صاف اور شفا ف بنا یا جا رہا ہے انہو ں نے کہا کہ محض ایک روز کے دوران سرگودھا میں منگل کے روز 116 ٹسٹ لئے گئے جن میں سے 90 امیدوار پا س قرار دیئے گئے ۔