کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، چھٹی جماعت کا طالبعلم جاں بحق ، بھائی زخمی ہوگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 5 اپریل 2016 19:26

چیچہ وطنی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔05اپریل۔2016ء) :کسووال کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے چھٹی جماعت کا طالبعلم جاں بحق جبکہ اسکا بھائی زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق گاوٴں116،سیون سی آر کے رہائشی طالب علم بھائی منصف اقبال اوراللہ دتہ شہر سے کتابیں خرید کر واپس گھر جارہے تھے کہ چھوٹا پھاٹک کسووال کے قریب تیزرفتار کار نے انکی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی،حادثہ کے نتیجہ میں دونوں شدیدزخمی ہوگئے تاہم منصف اقبال جوکہ مقامی سکول میں چھٹی جماعت کا طالبعلم تھا زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا، کار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، مضروب اللہ دتہ کی حالت ہسپتال میں خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :