مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 69 ارب روپے شامل کردئیے

منگل 5 اپریل 2016 19:22

کراچی ۔ 5 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 69 ارب روپے شامل کر دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے منگل کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 3 روز کے لئے 6.02 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 69 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 6.07 فیصد تا 6.02 فیصد سالانہ کے حساب سے 69 ارب روپے ہی مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں شرکت کرنے والی تمام 6 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :