پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 3414 ملین روپے کے سودے

منگل 5 اپریل 2016 19:22

کراچی ۔ 5 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3414 ملین روپے کے سودے ہوئے۔

(جاری ہے)

منگل کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے سودوں کی مجموعی تعداد 12.53 ملین روپے رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 2677 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2817 ملین روپے رہی جبکہ خام تیل کے سودوں کی مالیت 566.64 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 26.89 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 2.79 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :