روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 5 ہزار 200 روپے اور 5 ہزار 573 روپے پر بند

منگل 5 اپریل 2016 19:22

کراچی ۔ 5 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کو روئی کی فصل 2015-16ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 5 ہزار 200 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 5 ہزار 573 روپے پر برقرار رہے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 5 ہزار 335 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 5 ہزار 718 روپے پر بند ہوئے۔