حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں سے بجٹ خسارہ آٹھ فیصد سے کم ہوکر 4.4فیصد رہ گیا،صدر

نوجوان پارلیمنٹرینز بدعنوانی کیخلاف جہاد کریں،ممنون حسین کی وفد سے گفتگو

منگل 5 اپریل 2016 18:28

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 اپریل۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں سے بجٹ خسارہ آٹھ فیصد سے کم ہوکر 4.4فیصد رہا گیا ہے نوجوان پارلیمنٹرینز بدعنوانی کیخلاف جہاد کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ینگ پارلیمنٹرینز کے وفد کی ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

صدر ممنون حسین نے کہا کہ نوجوان پارلیمنٹرینز محنت سے پارلیمانی تجربہ حاصل کریں نوجوان پارلیمنٹرینز بدعنوانی کیخلاف جہاد کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے آمریت نے ہمیشہ مسائل میں اضافہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کرنے والے عناصر کو کبھی معاف نہ کیا جائے گا کرپشن کیخلاف ہر ممکن اقدام اٹھا ر ہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کی روک تھام اور حکومت کی بہتر اور مضبوط معاشی پالیسیوں کے باعث آج بجٹ خسارہ آٹھ فیصد سے کم ہوکر 4.4فیصد رہا گیا ہے

متعلقہ عنوان :