حسین نوازکی جانب سے سخت تنبیہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پانامہ لیکس کے معاملے سے دوررہنے کے ”مشورے“ پر عمل کرتے ہوئے پریس کانفرنس ملتوی کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 5 اپریل 2016 18:19

حسین نوازکی جانب سے سخت تنبیہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05اپریل۔2016ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نوازکی جانب سے سخت تنبیہ اور نون لیگی حکومت کے وزراءکو پانامہ لیکس کے معاملے سے دوررہنے کے ”مشورے“ پر عمل کرتے ہوئے اپنی پریس کانفرنس ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے آج شام 5بجے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرنی تھی جس میں امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ پاناما لیکس اور ایم کیو ایم رہنماﺅں کی منی لانڈرنگ ، را سے تعلقات کے معاملے پر سرفراز مرچنٹ سے ملنے والی معلومات اور شواہد عوام کے سامنے پیش کریں گے تاہم چودھری نثار نے حسین نوازکے تنبیہی بیان کے بعد پریس کانفرنس ملتوی کر دی ہے واضح رہے کہ حسین نواز نے گزشتہ روزسخت تنبیہی اندازمیں وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ اور وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کے بیانات کے ردعمل میں کہا تھا کہ نون لیگی حکومت کے وزراءپانامہ لیکس کے بارے میں بیان بازی سے گریزکریں اور وہ اپنے کاروباری معاملات پر خود بات کریں گے۔