الیکشن کمیشن کا اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کا فیصلہ ،وزرات قانون سے رائے مانگ لی

منگل 5 اپریل 2016 18:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 اپریل۔2016ء) الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزرات قانون سے رائے مانگ لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن اراکین سینیٹ،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیل ہر سال سرکاری گزٹ شائع کرنے کا پابند ہے،الیکشن کمیشن نے تین سال قبل متفقہ طور پر فیصلہ کیا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پر ڈالی جائے گی جس کے بعد سال2013-14میں اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پر ڈالی تھی تاہم اب 2015کی تفصیلات ویب سائٹ پر نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیاہے اس سال کی اثاثوں کی تفصیلات صرف سرکاری گزٹ میں شائع کی جائیں گی