بلاول بھٹو زرداری کا تحفظ حقوق نسواں ایکٹ پر اپوزیشن جماعتوں کو نظرانداز کرنے پر ناراضگی کا اظہار

بل پر صرف دینی جماعتوں سے مذاکرات درست نہیں، حزب اختلاف کی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے،پیپلز پارٹی کے چیئرمین کابیان

منگل 5 اپریل 2016 18:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحفظ حقوق نسواں ایکٹ پر اپوزیشن جماعتوں کو نظرانداز کرنے پرشدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بل پر صرف دینی جماعتوں سے مذاکرات درست نہیں، حزب اختلاف کی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے حقوق نسواں بل پر دینی جماعتوں سے مذاکرات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے پاس زیادہ نشستیں ہیں، حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں سے مشاورت کیوں نہیں کی جا رہی۔