Live Updates

وزیر اعظم کے بچے ملک سے باہر کاروبار کر رہے ہیں ،دوسروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں ‘ تحریک انصاف

پانامہ لیکس کی دستاویزات کی تحقیقات کی جائے ،سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینا چاہیے ‘ اعجاز چوہدری ، غلام محی الدین دیوان و دیگر کا بیان

منگل 5 اپریل 2016 17:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چو ہدری ، غلام محی الدین دیوان ، شبیر سیال، ثوبیہ کمال خان ، علیم اللہ وڑائچ ،ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی نے اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے بچے ملک سے باہر کاروبار کر رہے ہیں جبکہ دوسروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں ، نواز شریف شکنجے میں آگئے ہے اب جیل جانے کی تیاری کر لیں، (ن) لیگ کی چوری پکڑی گئی ہے ہم مطالبہ کرتے ہے کہ نیب پانامہ لیکس کی دستاویزات کی تحقیقات کی جائے سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینا چاہیے اخلاقیات اور اصولوں کا درس دینے والے شریف برادارن اور انکے درباری اپنے گریبانوں میں جھانکھیں اور انکا اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں (ن) لیگ چور مچائے شور کر رہی پوری قوم ان کی اصلیت جان چکی ہے پانامہ لیکس کے انکشاف دنیا کی بڑی سب سے بڑی منی لانڈرنگ ہے دستاویزات ظاہر کرتی ہے کہ ان کمپنیز کے مالک نواز شریف کے بچے ہے اور یہ اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے باہر گیا نواز شریف نے اپنے اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری کیا ہے (ن) لیگ اب پانامہ لیکس بن چکی ہے آئے روز کرپشن کے سیکنڈل سامنے آ رہے ہیں تحریک ا نصاف 20سال سے شور مچا رہی تھی کہ نواز شریف اور آصف زرداری ملک کو لوٹ رہے ہیں اور پیسہ باہر منتقل کر رہے ہیں لیکن آج سچ پوری قوم کے سامنے آ گیا ہے ، رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا مک مکا ہے چور چور کا احتساب نہیں کر سکتا اور نواز شریف اور زرداری کی لوٹ مار کی سزا غریب عوام بھگتنے پر مجبور ہے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان مسلسل قوم سے جھوٹ بولتا رہا منافقت اور دوغلا پن آج قوم کے سامنے عیاں ہو گیاہے نواز شریف اربوں کھربوں کے مالک ہے اور کہتے ہے کہ میں اپنے بیٹوں اور بیٹی کا مقروض ہوں ٹیکس خود نہیں دیتے قوم کا مسلسل خون چوس رہے ہیں نام نہاد منصوبوں کی آڑ میں شریف خاندان مال بنانے میں لگا ہوا ہے اور پاکستانی قوم کو دو وقت کی روٹی پینے کا صاف پانی ،تعلیم اور صحت سمیت دیگر بنیادی سہولتیں میسر نہیں اور یہ قوم کے ٹیکسوں کے پیسوں پر بادشاہوں جیسی زندگی گزار رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات