لاہور میں تین روزہ صنعتی و تجارتی نمائش 8 اپریل سے ایکسپو سنٹر میں شروع ہو گی

منگل 5 اپریل 2016 17:36

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء) لاہور میں تین روزہ نمائش 8 اپریل سے ایکسپو سنٹر لاہور میں شروع ہو گی۔ نمائش10 اپریل تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے تمام شعبے نمائش میں حصہ لے رہے ہیں۔ لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے توقع ظاہر کی کہ یہ نمائش بے مثال کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری کو بھی راغب کرے گی۔

متعلقہ عنوان :