سٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو کراچی میں ہوگا

منگل 5 اپریل 2016 17:36

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء) بینک دولت پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل (ہفتہ) کو کراچی میں ہوگا۔ مرکزی بینک سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مانیٹری پالیسی فیصلے کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مانیٹری پالیسی کمیٹی کے چیئرمین مرکزی بینک کے گورنر اشرف محمود وتھرا ہیں۔اراکین بورڈ میں ظفر مسعود، محمد ریاض اور اردشیر خورشید مارکر شامل ہیں۔ اسی طرح کمیٹی کے اندرونی اراکین میں ڈپٹی گورنر ایف ایم/آئی بی اینڈ ایس آئی سعید احمد، ڈپٹی گورنر پالیسی ریاض الدین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر بی ایس جی جمیل احمد سمیت بیرونی اراکین میں ڈاکٹر اسد، ڈاکٹر قاضی مسعود احمد اور ڈاکٹر عالیہ ہاشمی خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :