ایکو اسٹار نے نئی خصوصیات کا حامل 65انچ ایل ای ڈی ٹی وی متعارف کرادیا

منگل 5 اپریل 2016 17:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء)ایکو اسٹار نے پاکستان میں نئی خصوصیات کا حامل60انچ ایل ای ڈی ٹی وی (CX-65U565) متعارف کرادیا ہے جو کہ محض 115,000 روپے میں دستیاب ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ڈی ڈبلیو پی ایکو اسٹار کی مصنوعات کیلئے باضابطہ طور پر ڈسٹری بیوٹرز ہیں جو کہ ملک بھر کے بڑے شہروں میں اپنے وسیع نیٹ ورک کے باعث صارفین کیلئے ایکو اسٹار کی مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بناتے ہیں۔ایکو اسٹار کے اس نئے ایل ای ڈی میں متعدد خصوصیات ہیں جس میں اس کا مکمل ایچ ڈی ہونا،یو ایس بی پورٹ،اے گریڈ پینل ،رنگوں کا بہترین امتزاج،ڈیجیٹل نوائس ریڈکشن فیچر،انرجی سیونگ موڈ،199چینلز کی سہولت،140واٹ پاور والٹیج اور دیگر شامل ہیں۔