نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 26رکنی وفد کا لاہور چیمبر کا دورہ

منگل 5 اپریل 2016 17:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 26رکنی وفد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا جس کا مقصد معاشی ترقی و خوشحالی میں نجی شعبے کے کردار کا جائزہ لینا تھا۔ وفد کی سربراہی ڈائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ عائشہ کررہی تھیں جبکہ لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر سعید، سابق صدور شاہد حسن شیخ۔

(جاری ہے)

سہیل لاشاری، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کمال محمود امجد میاںء میاں زاہد جاوید اور امجد علی جاوا نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر سعید نے وفد کو آگاہ کیا کہ لاہور چیمبرصنعت و تجارت اور معیشت کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر تاجر برادری کو درپیش مسائل کا بغور جائزہ لیکر ان کا حل تلاش کرتا اور پھر تجاویز حکومت کو بھجواتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر میں سو سے زائد سٹینڈنگ کمیٹیاں ہیں جو مختلف سیکٹرز سے تجاویز لیتی ہیں جنہیں بجٹ تجاویز کی صورت میں مرتب کرکے حکومت کو بھجوایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :