چالیس سے زائد اطالوی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہر کر دی

پاکستانی تاجر برادری کیلئے یہ اطالوی صنعت کاروں کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا شاندار موقع ہے ٗ اٹلی کے سفیر سے گفتگو

منگل 5 اپریل 2016 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) پاکستان میں اٹلی کے سفیرسٹیفانوپونٹیکارنونے کہا ہے کہ چالیس سے زائد اطالوی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق روم میں ایک سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجر برادری کیلئے یہ اطالوی صنعت کاروں کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا شاندار موقع ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی اور اطالوی تاجروں کے درمیان براہ راست رابطے سے دوطرفہ شراکت داری کے فروغ میں مددملے گی۔

متعلقہ عنوان :