سیاسی و قبائلی رہنماء میر بہادر خان ہانبھی کا این اے 267سے نامزد امید وار سردار زادہ منیر احمد ہانبھی کی بھر پور حمایت کا اعلان

منگل 5 اپریل 2016 16:58

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء )ممتاز سیاسی و قبائلی رہنماء صاحب زادہ میر بہادر خان ہانبھی نے حالیہ ضمنی انتخابات میں این اے 267سے نامزد امید وار سردار زادہ منیر احمد ہانبھی کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سردار محمد وزیر القادری چیف آف ہانبھی اور ان کے خاندان نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے جس کی بدولت ہم انکی بھر پور حمایت کرتے ہیں انہیوں نے کہا کہ چیف آف ہانبھی نے ہمیشہ عوامی خدمت اور ان کے مثائل کے حل کے لیئے آواز بلند کر رہے جبکہ چیف آف ہانبھی سردار محمد وزیر القادری نے کہا کہ این اے 267کے انتخابات میں روائتی اور استسالی قوتو ں کو ابرت ناک شکست دیں گے انہیوں نے کہا کہ بولان ،کچھی ،جھل مگسی کی نشست پر بھر پور طریقہ سے انتخابات لڑیں گے ا نہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں عوامی روابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ،انہیوں نے مزید کہا کہ ہانبھی پینل کے امید وار سردار زادہ منیر احمد ہانبھی کو کامیاب بنایا جائے۔