انتہاء پسندی امریکہ اور مغرب کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، جمعیت علماء پاکستان نورانی بلوچستان

منگل 5 اپریل 2016 16:53

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء ) #جمعیت علماء پاکستان نورانی بلوچستان علامہ ایم ایم اقبال قادری نے کہا ہے کہ انتہا پسندی امریکہ اور مغرب کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔پنجاب حکومت پنجاب میں رینجرز کے آپریشن میں رکاوٹیں نہ ڈالے اہل سنت بلٹ نہیں بیلٹ پر یقین رکھتے ہیں۔ووٹ کی طاقت سے انقلاب نظام مصطفی لائیں گے۔

(جاری ہے)

پاک افغان سرحد پر غیر قانونی آمدروفت روکنے کی ضرورت ہے۔عوام بھارت سے نفرت اور حکام بھارت سے محبت کرتے ہیں ۔کرپشن کاناسور پاکستان کی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔رانا محمد عرفان کی رہائش گاہ پر نظام مصطفی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نظام مصطفی کی راہ ہموار کرنے کیلئے جدوجہد تیز کریں گے۔حکومت کے اسلام دشمن اقدامات کی مزاحمت کی جائے گی ۔