جائیداد کی خریداری سے قبل متعلقہ املاک کے کاغذات کی تصدیق کرائی جائے ،پراجیکٹ ڈائریکٹر سرجانی ٹاوٴن

منگل 5 اپریل 2016 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) پروجیکٹ ڈائریکٹر سرجانی ٹاؤن اسکیم 41 کے ڈی اے ونگ کراچی کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ کے ڈی اے اسکیم نمبر 41 سرجانی ٹاؤن کراچی میں رہائشی، کمرشل پلاٹوں، مکانات، فلیٹس ودیگر جائیداد کی خریداری سے قبل متعلقہ املاک کے کاغذات کی تصدیق پروجیکٹ ڈائریکٹر اسکیم 41 سرجانی ٹاؤن سے لازمی کروالیں کیونکہ بعض عناصر جعلی کاغذات کے استعمال کے ذریعہ معصوم شہریوں سے لوٹ مار کررہے ہیں لہٰذا ایسے عناصر کے سدباب کیلئے عوام کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ مذکورہ سکیم میں املاک کی خریداری سے قبل تمام کاغذات کی پروجیکٹ ڈائریکٹر اسکیم 41 سے تصدیق ضروری کرالیں۔

متعلقہ عنوان :