سٹی وارڈنز گاڑیوں سمیت فوری طور پر ہیڈ آفس سٹی وارڈن ہیڈ کوارٹر رپورٹ کریں،ایڈمنسٹریٹر کراچی

منگل 5 اپریل 2016 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سٹی وارڈنز کو فوری طور پر ہیڈ آفس طلب کرلیاہے، انہوں نے ہدایت کی کہ سٹی وارڈن جہاں کہیں بھی ڈیوٹیوں پر ہیں وہ گاڑیوں سمیت فوری طور پر ہیڈ آفس سٹی وارڈن ہیڈ کوارٹر رپورٹ کریں، رپورٹ نہ کرنے والے سٹی وارڈن کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس میں کسی کو بھی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، انہوں سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام سٹی وارڈنز ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کرچکے حاضر نہ ہونے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔