جنرل پوسٹ آفس وہاڑی میں ٹوکن ٹیکس کی مدمیں فراڈکے انکشافات ،سینئرپوسٹ ماسٹربہاولپورمحمدشفیق انکوائری افسرمقرر

منگل 5 اپریل 2016 16:19

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) جنرل پوسٹ آفس وہاڑی میں ٹوکن ٹیکس کی مدمیں فراڈکے انکشافات کے بعدسینئرپوسٹ ماسٹربہاولپورمحمدشفیق کوانکوائری افسرمقررکردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سابق پوسٹ ماسٹرجمیل مجاہدنے مبینہ طورپرڈپٹی سینئرپوسٹ ماسٹرعبدالحلیم خان اورپی ٹی برانچ کلرک ارسلان کوآلہ کاربناکرگاڑیوں کے ٹیکس ٹوکن کی مدمیں گھپلے کئے سالانہ آڈٹ رپورٹ میں فراڈ سامنے آنے پرسینئرپوسٹ ماسٹرجمیل مجاہد کاتبادلہ ملتان کردیاگیااس دوران انکوائری میں گھپلے اورفراڈثابت ہوجانے پرجمیل مجاہدکوبرخاست کردیاگیالیکن بعدازاں مبینہ طورپر اپنااثر رسوخ استعمال کرکے دوبارہ وہاڑی پوسٹ آفس میں اپنی پوسٹنگ کرانے میں کامیاب ہوگیا اورپی ٹی برانچ کے کلرک ارسلان کے ساتھ ساتھ ڈپٹی سینئرپوسٹ ماسٹرعبدالحلیم خان کوبھی کرپشن کے مکروہ دھندہ میں شامل کرلیالیکن انکوائری بدستورجاری رہی اورانکوائری میں مبینہ طورپرساراملبہ ڈپٹی سینئرپوسٹ ماسٹرعبدالحلیم خان اورکلرک ارسلان پرڈال دیاگیا ارسلان کومعطل کردیاگیاجبکہ عبدالحلیم خان مبینہ انکوائری کاسامنانہ کرسکا جس کے نتیجہ میں اسے جبراًریٹائرڈمنٹ پرمجبورہوناپڑا اورجمیل مجاہدکاوہاڑی سے تبادلہ ڈسٹرکٹ لیہ کردیاگیالیکن چندماہ کے بعدجمیل مجاہداپنے مبینہ تعلقات کام میں لاتے ہوئے دوبارہ وہاڑی میں تعیناتی کرانے میں کامیاب ہوگیاباخبرذرائع کاکہناہے کہ جی پی اووہاڑی جمیل مجاہد اوردیگر محکمہ ڈاک کے اعلیٰ افسران کیلئے سونے کاانڈہ دینے والی مرغی ثابت ہواہے یہی وجہ کہ کرپشن کے الزامات ثابت ہونے اورمتعدد انکوائریوں میں فراڈاورگھپلے سامنے آنے کے باوجودجمیل مجاہدکوپوسٹ آفس وہاڑی میں تعینات کیاجاتارہاہے ذرائع نے یہ انکشافات اس وقت کئے جب چندروزقبل جی پی اووہاڑی سے بیرون ملک سمگل کرنے کیلئے ہیروئن کپڑوں میں چھپاکرپارسل رجسٹرڈکرائے گئے جوکہ لاہورمیں اینٹی نارکوٹکس کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے قبضہ میں لے کرارشد مختارنامی جی پی اووہاڑی کے کلرک کوحراست میں لے لیااور اپنے ساتھ لے گئے لیکن ایک دن حراست میں رکھنے کے بعدرہاکردیاگیاجوکہ دوبارہ اپنی سیٹ پرپہنچ چکاہے ارشدمختارنے رابطہ پربتایاکہ اسے مختلف طریقوں سے ہراساں کرکے ناکردہ گناہ قبول کرنے پرمجبورکیاجارہا ہے اورناجائزطورمقدمات میں پھنسانے کی مبینہ دھمکیاں مل رہی ہیں اس سلسلہ میں اس نے ہائیکورٹ میں رٹ دائرکرنے کافیصلہ کرلیا ہے ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ جی پی اوآفس وہاڑی کرپشن کاگڑھ بن چکاہے اورمبینہ طورپرمحکمہ ڈاک کے کرپٹ اعلیٰ افسران جی پی اووہاڑی کے چندکرپٹ ملازمین کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ذرائع نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف سے مطالبہ کیاہے کہ جی پی او وہاڑی کوسیل کرکے آڈٹ کرایاجائے تاکہ ملک وقوم کے دشمن کرپٹ عناصر کو بے نقاب کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :