سوئی گیس کرپشن ، سابق ایم ڈی شعیب وارثی کی درخواست ضمانت کی سماعت 11اپریل تک ملتوی

منگل 5 اپریل 2016 16:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے سوئی گیس میں غیرقانونی ٹھیکوں اور کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی شعیب وارثی کی درخواست ضمانت کی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔ منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سوئی سدرن گیس میں غیرقانونی ٹھیکوں اور کرپشن کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں ملزم کے وکیل نے استدعا کہ میرے موکل کے خلاف نیب کی جانب سے ابھی تک کوئی چارج شیٹ فائل نہیں کی گئی ہے لہذامیرے موکل کی ضمانت منظور کی جائے۔نیب کے وکیل نے عدالت کو دوران سماعت بتایا کہ نیب ملزم کے خلاف گیس کے غیر قانونی ٹھیکوں ، کنکشنز اور کرپشن کی انکوائری کر رہا ہے ۔بعدازاں عدالت نے سابق ایم ڈی شعیب وارثی کی درخواست ضمانت کی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :