قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت کا اجلاس کل ہوگا

منگل 5 اپریل 2016 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت کا اجلاس کل بدھ کو ہو گا جس میں ایچ ای سی کے چیئرمین سال 2015-16ء کے دوران مختلف سرکاری و نجی شعبے کی یونیورسٹیوں کو دی جانے والی گرانٹس سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں ایچ ای سی کے مجوزہ منصوبوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا ‘ اجلاس میں طلبہ کو دئیے جانے والے وظائف اور فاٹا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی غور کیا جائیگا۔