شہروں میں بے ہنگم پھیلاؤ کوروکنے کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیاگیاہے، رانا اعجاز نون

منگل 5 اپریل 2016 16:09

ملتان۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء ) پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت پنجاب رانااعجازنون نے کہاہے کہ شہروں کے بے ہنگم پھیلاؤ کوروکنے اورماحولیاتی تحفظ کیلئے حکومتی سطح پرسخت اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیاگیاہے۔’ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب کی صدارت میں ایک میٹنگ بھی منعقدہوئی تھی جس میں شہروں کے پھیلاؤ اورآرچرڈوزونز کے تحفظ پرتفصیلی غورکیاگیا۔

رانااعجاز نون نے کہاکہ اپنی آئندہ نسلوں کوصاف ماحول مہیاکرناہمارافرض اور ان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھاکرہی اپنے مستقبل میں آسانیاں مہیاکرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے دورمیں ہمیں گھروں کی فراہمی کیلئے کم سے کم جگہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی حکمت عملی پرعمل پیراہوناچاہیے ،شہروں کے نواح میں بڑی بڑی کالونیاں بنانے کی بجائے بلڈنگز کو بلندی کی طرف لے جانا چاہیے۔

ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ وقاص احمدنے رابطہ پربتایاکہ ایم ڈی اے کاماسٹرپلان 2008سے 2028تک کا ہے جس کے تحت چوک کچہری یاایم ڈی اے آفس سے تقریباََ15سے20کلومیٹرگردونواح میں تعمیراتی سرگرمیوں یاکالونیاں بنانے کی اجازت ہے جبکہ اس کے بعد آرچرڈزون ہے جہاں نئی کالونیاں نہیں بنائی جاسکتیں۔انہوں نے بتایاکہ ان بائی لاز پرعمل درآمدکویقینی بنانے اورشہرکے 15 سے20کلومیٹرکے نواحی علاقوں میں آرچرڈزون اورزرعی اراضی کے تحفظ اورماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ہمارے انویسٹی گیٹرزکی ٹیم سروے کرتی رہتی ہے جہاں خلاف ورزی ہوہم قانونی کارروائی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :