Live Updates

پانامہ لیکس: مریم نواز نیلسن انٹرپرائزز لمیٹڈ اور نیسکول لمیٹڈ کی مالک‘سیف اللہ خاندان برطانوی ورجن جزائر اور سیشیلز میں ریکارڈ 34 کمپنیوں کا مالک ہے:انکشافات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 5 اپریل 2016 15:32

پانامہ لیکس: مریم نواز نیلسن انٹرپرائزز لمیٹڈ اور نیسکول لمیٹڈ کی مالک‘سیف ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05اپریل۔2016ء) پانامہ پیپرزکے مطابق لکی مروت کا سیف اللہ خاندان برطانوی ورجن جزائر اور سیشیلز میں ریکارڈ 34 کمپنیوں کا مالک ہے۔ان کمپنیوں کے مالک سینیٹر عثمان سیف اللہ اور ان کے خاندان کے دیگر افراد ہیں۔ ان کمپنیوں کے ہانگ کانگ، سنگاپور، آئرلینڈ میں بینک اکاو¿نٹس اور برطانیہ میں زمینیں ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عثمان سیف اللہ ٹیکس ریفارم کمیشن کے رکن بھی ہیں جسے حکومت نے آمدنی کی لیکج اور ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے تشکیل دیا ہے۔پاناما پیپرز کی جانب سے International Consortium of Investigative Journalists کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والا یہ ڈیٹا ایک کروڑ 15 لاکھ دستاویزات پر مشتمل ہے جس میں درجنوں سابق اور موجودہ سربراہان مملکت، کاروباری شخصیات، مجرموں، مشہور شخصیات اور کھلاڑیوں کی 'آف شور' کمپنیوں کا ریکارڈ موجود ہے۔

(جاری ہے)

موزیک فانسیکا کے نجی ڈیٹا بیس سے 2.6 ٹیرا بائٹس پر مشتمل عام ہونے والی اس معلوما ت کو امریکی سفارتی مراسلوں سے بھی بڑا قرار دیا جا رہا ہے۔ویب سائٹ پر موجود ڈیٹا کے مطابق، پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں مریم، حسن اور حسین کئی کمپنیوں کے مالکان ہیں یا پھر ان کی رقوم کی منتقلی کے مجاز تھے۔ڈیٹا میں مریم کو برٹش ورجن آئس لینڈ میں موجود نیلسن انٹرپرائزز لمیٹڈ اور نیسکول لمیٹڈ کا مالک ظاہر کیا گیا ہے۔

آئی ایس آئی جے کی جاری دستاویزات میں نیلسن انٹرپرائزز کا پتہ جدہ میں سرور پیلس بتایا گیا۔جون، 2012 کی ایک دستاویز میں مریم صفدر کو ’ beneficial owner‘ قرار دیا گیا ہے۔آئی سی آئی جے کے مطابق، حسین اور مریم نے لندن میں اپنی جائیداد گروی رکھتے ہوئے نیسکول اور دوسری کمپنی کیلئے Deutsche Bank Geneva سے 13.8 ملین ڈالرز قرض حاصل کرنے سے متعلق جون، 2007 میں ایک دستاویز پر دستخط کیے تھے۔

بعد میں جولائی، 2014 میں دونوں کمپنیاں ایک اور ایجنٹ کو منتقل کر دی گئیں۔اسی طرح حسن نواز شریف کو برٹش ورجن آئس لینڈز میں ہینگون پراپرٹی ہولڈنگز کا ’واحد ڈائریکٹر ‘ ظاہر کیا گیا ہے۔ہینگون نے اگست، 2007 میں لائبیریا میں واقع کیسکون ہولڈنگز اسٹیبلشمنٹ لمیٹڈ کو 11.2 ملین ڈالرز میں خرید لیا تھا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات