اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے صحت مند بیج ہی بنیادی ضرورت ہے، چودھری کلیم نثار

منگل 5 اپریل 2016 15:07

بورے والہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) اچھی پیداروار حاصل کرنے کیلئے صحتمند بیج ہی بنیادی ضرورت ہے ۔فصلات کی فی ایکڑ پیداروار بڑھانے کیلئے حکومت پنجاب کی منظور کردہ اقسام اور زرعی ٹیکنالوجی پر عمل کیا جائے اور بیماریوں سے پاک جو بیج زمینداران کو محکمہ زراعت (توسیع) نے مہیا کیا ہے ۔اس سے دوسرے زمیندار بھی استفادہ کریں ۔

اور زراعت کے متعلقہ ہر کام میں محکمہ زراعت سے ضرور مشورہ حاصل کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چوہدری کلیم نثار ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) بورے والہ نے چک نمبر 511/EB بورے والہ میں اظہرحسین چوہان کے ڈیرہ پر نمائشی پلاٹ بسلسلہ بیماریوں سے پاک گندم کے بیج کی فراہمی کے منصوبہ کے تحت یوم کاشتکاران کی تقریب میں کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاران حضرات محکمہ زراعت (توسیع) کے ساتھ مسلسل رابطہ کرکے اپنے زرعی مسائل کا حل معلوم کر سکتے ہیں۔اس موقع پر افتخار حسین چوہان چیئرمین یونین کونسل 36 اور محکمہ زراعت (توسیع) کے زراعت آفیسران رانا طارق حسین ،میاں آصف عزیز ،چوہدری نواز احمد ،طاہر شہزاد رفیق ،راشد حسین اور محمد اکرم کے علاوہ کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :