اقتصادی تجزیہ کاروں نے معاشی ترقی سے متعلق سٹیٹ بینک کی رپورٹ مسترد کردی

منگل 5 اپریل 2016 15:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) اقتصادی تجزیہ کاروں نے معاشی ترقی سے متعلق سٹیٹ بینک کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ حکومتی کارکردگی سے نہیں بلکہ قرضوں کی وجہ سے ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اقتصادی تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بیشتر معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا گیا ہے، جو حقیقت کے برعکس ہے، انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک وزارت خزانہ کا ذیلی ادارہ بن کر رہ گیا ہے جو اس کی خواہش کے مطابق رپورٹ تیار کرتا ہے۔اقتصادی ماہر ین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں استحکام کو حکومت نے انا کا مسئلہ بنا رکھا ہے، ڈالر کی قیمت 109 روپے ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :