لاہور ،کاہنہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

منگل 5 اپریل 2016 15:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق دو افراد کی ہلاکت کا واقعہ کاہنہ کے نواحی گاؤں وڑائچ میں پیش آیا ۔

(جاری ہے)

جہاں گاؤں کے رہائشی امجد اور کاشف گلی میں جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ دونوں لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔ جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔