لاہور ہائیکورٹ زین قتل کیس میںنے مصطفیٰ کانجو سمیت دیگر ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 5 اپریل 2016 14:48

لاہور ہائیکورٹ زین قتل کیس میںنے مصطفیٰ کانجو سمیت دیگر ملزموں کے ناقابل ..

لاہور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفیٰ کانجو سمیت دیگر ملزموں کے زین قتل کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور حکم دیا ہے کہ ملزموں کو گرفتار کر کے20 اپریل کو پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حکومتی اپیل پر سماعت کی جس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے مصطفیٰ کانجو سمیت دیگر ملزموں کی بریت کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر عبدالصمد نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے استغاثہ کا مکمل موقف سننے بغیر ہی ملزموں کی بریت کا فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران ایس ایچ او شمالی چھاﺅنی نے بتایا کہ مصطفیٰ کانجو بیرون ملک فرار ہوگیا ہے اور دیگر ملزموں سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے مصطفیٰ کانجو سمیت دیگر ملزموں کے زین قتل کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور حکم دیا ہے کہ ملزموں کو گرفتار کر کے20 اپریل کو پیش کیا جائے۔