لاہور ہائیکورٹ نے ہیپاٹائٹس بی اور دیگر موذی امراض کے لئے ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ویکسئین کی خریداری کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 اپریل 2016 14:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ہیپاٹائٹس بی اور دیگر موذی امراض کے لئے ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ویکسئین کی خریداری کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے ہیں کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے معاملے پر کوئی رعائت نہیں برتی جا سکتی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کمپنی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہیپا ٹائٹس بی اور دیگر موذی امراض کے لئے مقامی طور پر تیار ہونے والی ویکسئین کی خریداری کی بجائے ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ویکسئین کی خریداری ملکی میڈیسن کی صنعت کو نقصان پہچانے کے مترادف ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں ہیپا ٹائٹس بی اور دیگر موذی امراض کی ویکسئین کو چیک کرنے کے لئے کوئی لیبارٹری موجود نہیں ہے۔

سیکرٹری پرائمری اور سکینڈری ہیلتھ پنجاب علی جان نے عدالت کو بتایا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ویکسئین کی خریداری کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے حوالے سے کوئی رعائت نہیں برتی جا سکتی۔عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :