لاہورہائیکورٹ نے معذورافراد کو پارکوں اور تفریحی مقامات تک پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دینے کے لئے دائر درخواست پر پی ایچ اے سے پالیسی طلب کر لی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 اپریل 2016 14:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اپریل۔2016ء)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے روبرو معذور بزنس لیڈی حنا پرویز کے وکیل نے بتایا کہ معذور افراد کو لاہور کے جناح باغ میں موجود کاسمو پولیٹن کلب تک جانے کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے کے لئے پالیسی موجود ہے مگر اس پر عمل نہیں کیا جا رہا، انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے باوجود معذور افراد کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جانا آئین کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کو ان کے جائز حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اگر ایک کلب یا پارک تک معذور افراد کو سفری سہولت دی گئیں تو تمام پارکوں میں دینا پڑے گی، جو حکومت کے لئے ممکن نہیں، جس پر عدالت نے معذور افراد کو کاسمو پولیٹن کلب تک پک اینڈ ڈراپ دینے کا حکم دیتے ہوئے پی ایچ اے کو آئندہ سماعت پر پالیسی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے کیس کی سماعت چودہ اپریل تک ملتوی کردی ۔

۔۔۔۔