جرمنی میں فروری کے دوران صنعتی آرڈرز کی وصولی میں 1.2 فیصد کمی

منگل 5 اپریل 2016 14:26

فرینکفرٹ ۔ 5 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء) جرمنی نے کہا ہے کہ فروری کے دوران اس کو صنعتی آرڈرز کی وصولی میں 1.2 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ بیرون ملک مصنوعات کی طلب میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت اقتصادیات کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق فروری کے دوران ملکی مصنوعات کی طلب میں کمی ہوئی جس کے باعث صنعتی آرڈرز کی وصولی بھی کم ہوئی۔فروری کے دوران صنعتی آرڈرز کی وصولی میں 1.2 فیصد کمی آئی جبکہ جنوری میں 0.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔مہینے کے دوران اندرون ملک مصنوعات کی طلب میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بیرون طلب میں 2.7 فیصد کمی ہوئی۔یورو زون سے طلب میں 3.7 فیصد جبکہ زون سے باہر ملکوں سے مصنوعات کی طلب میں 2.1 فیصد کمی آئی۔

متعلقہ عنوان :