آم کی بردا شت گریڈنگ اور پیکنگ کے ذریعے با غبان زیادہ معاشی فوائد حاصل کرسکتے ہیں ،زرعی ماہرین

منگل 5 اپریل 2016 14:05

سلانوالی۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء )زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ آم کی بر داشت کا مناسب وقت اوراس کی گریڈنگ اور پیکنگ سے با غبا ن زیاد ہ معاشی فوائدحاصل کرسکتے ہیں آم کی برداشت کے بعد با غ سے جتنی جلدی ممکن ہوسکے بر د اشت کیے جا نے وا لے آم کو پیک ہا ؤ س تک پہنچایاجا ئے کریٹ گاڑ ی یا ٹرک میں احتیاط سے رکھے جائیں تا کہ رگڑ سے محفوظ رہیں ،کریٹوں کو اوپرسے ڈھانپ دیاجا ئے، تاکہ پھل گرمی روشنی اورگردسے محفو ظ رہے ۔

زرعی ماہرین نے بتایا کہ ہمار ی موجود ہ آم کی صنعت کو اس وقت بہت سی دشواریوں کا سامنا ہے ا س وقت آم کے گوند کی وجہ سے ا س کی جلد کاخراب ہونا ایک اہم مسئلہ ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی منڈیوں میں آم کی قیمت بہت کم ملتی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی سپینگ کے عمل سے اس نقصان سے بچا یا جاسکتا ہے۔گریڈنگ اورپیکنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے عام طورپر آم ذمہ دا ر ہاتھوں سے گریڈنگ کرتے ہیں جس میں عام کے سائز کو مدنظر رکھاجاتا ہے لیکن گریڈنگ وزن سائز رنگ وغیر ہ کے حساب سے بھی کی جاتی ہے گریڈنگ کا معیار آم کی مختلف اقسام کیلئے مختلف ہوتا ہے عام کے با غبانوں کو دوسر ے ممالک کے طے کر د ہ معیار سے آگا ہ ہونا چاہیے تاکہ و ہ با غ کے اند ر صا رف کی ضروریات کا خیال کرتے ہو ئے کوالٹی کے معیارکو بہتر سے بہتر بناسکیں آم پکا ہو ا ہو گہرا سبز اورپختہ ہو بیماری سے پاک ہو کیڑوں ا وردیگرنقصانات سے محفو ظ ہو تمام آموں کی جسامت اور شکل یکساں ہو ں ہرقسم کے ظاہری عیب اور داغ سے پاک ہو وزن اور سائز کے مروجہ معیار کے مطابق ہو ۔