اپریل کے وسط میں پک کر تیار ہونے والی مسور کی پھلیاں کاٹنے کی ہدایت

منگل 5 اپریل 2016 14:02

فیصل آباد۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء )محکمہ زراعت نے رواں ماہ اپریل کے وسط میں پک کر تیار ہونے والی مسور کی پھلیاں کاٹنے کی ہدایت کی ہے اور کاشتکاروں و کسانوں سے کہاہے کہ وہ مسور کی فصل پر خاص توجہ مرکوز رکھیں اور جونہی 70سے 80فیصد تک پھلیاں پک کر تیار ہو جائیں تو انہیں کاٹنے میں تاخیر نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ جب مسور کی پھلیاں پک جاتی ہیں تو ان کی تاخیر سے کٹائی کے باعث یہ پھلیاں گرنا شروع ہو جاتی ہیں جس سے کاشتکاروں کو مالی نقصان کا سامنا کرناپڑتاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پھلیوں کی کٹائی صبح سویرے کی جائے نیز اگر کاشتکار درانتی کی بجائے ہاتھ سے کٹائی کریں تو یہ زیادہ بہتر اقدام ہو گا۔