صحت کا عالمی دن پرسوں منایا جائیگا

منگل 5 اپریل 2016 14:00

فیصل آباد۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء )دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی صحت کا عالمی دن (ورلڈ ہیلتھ ڈے ) 7اپریل بروزجمعرات کو منایا جائیگا جبکہ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت ، وفاقی وزارت صحت حکومت پاکستان ، محکمہ صحت پنجاب ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اور دیگر طبی تنظیموں کے اشتراک سے خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز کا اہتمام کیا جائیگا۔