ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلواضافہ، گھریلو سلنڈر60،کمرشل سلنڈر 240وپے مہنگا ہوگیا

منگل 5 اپریل 2016 13:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) ایل پی جی کی قیمت میں5روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ، گھریلو سلنڈر60روپے اور کمرشل سلنڈر 240وپے مہنگا ہو گیا۔لوکل ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ بین القوامی منڈی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ہوا۔ بین القوامی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت میں 30ڈالر فی ٹن اضافہ کے بعد 308ڈالرسے بڑھ کر 338ڈالر فی میٹرک ٹن ہو گئی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہ ہے کہ حکومت اور لوکل ایل پی جی پیداواری اداروں نے قیمتوں میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہیں کیا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں اضافہ کیا گیا۔ حکومت گیس کی قیمت میں اضافہ کے خلاف نوٹس لے۔ جبکہ دوسری طرف اوگرا نے چند دن پہلے نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں ایل پی جی روڈ ٹینکروں ، باؤزر کو ایکسپلوزو ڈیپارٹمنٹ سے لائسنس لازم قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

پورے ملک میں اس وقت تقریبا 1500 سے زائد ایل پی جی روڈ ٹینکر/باؤزرموجود ہیں اور تمام ٹینکروں کو ایکسپلوسو لائسنس دینے کے لیے وقت درکار ہے جبکہ دوسری طرف ایکسپلوسو لائسنس نہ ہونے والے ایل پی جی روڈ باؤزر، ٹینکروں کی فلنگ روک دینے کے احکامات ہیں۔ جس کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ میری وزیر اعظم محمد نواز شریف سے اپیل ہے کہ قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے بہترین لائحہ عمل بنانے کے احکامات جاری کیے جائے تاکہ مزید قیمتوں میں اضافہ نہ ہوسکے۔

اضافے کے بعد کراچی 70روپے فی کلو،840روپے گھریلو سلنڈر۔لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 70روپے فی کلو،840روپے گھریلو سلنڈر۔ رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ، میرپور آزاد کشمیر85روپے فی کلو، 1020روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواپ شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور 90۱روپے فی کلو1080روپے گھریلو سلنڈر۔گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ،105روپے کلو،1260روپے گھریلو سلنڈرکا ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :