ایچ ایم سی میں کمپیوٹرائزڈ ٹوموگرافی مشین نصب کردی گئی

منگل 5 اپریل 2016 12:08

پشاور ۔ 05 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء )حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) میں 35لاکھ روپے مالیت کی جدید ترین کمپیوٹرائزڈ ٹوموگرافی (سی آر) مشین نصب کردی گئی۔ جدید مشین کی تنصیب سے کم وقت میں مریضوں کو ایکسرے اورمعیاری سہولیات حاصل ہوسکیں گی۔

(جاری ہے)

جدید سی آر مشین سرجیکل ‘میڈیکل اور آرتھوپیڈیک مریضوں کیلئے دوران تشخیص کم وقت میں بہت کارآمد ہے۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد اکبر خان اور ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر محمدنواز نے جدید سی آر مشین کو ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں نصب کردیاہے۔ خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں ایچ ایم سی واحد ہسپتال ہے جہاں پر بغیر معاوضے کے مریضوں کی تشخیص کیلئے جدید سی آر مشین نصب کردی گئی ہے۔