پشاور ماڈل ڈگری کالج میں سالانہ الوداعی تقریب

منگل 5 اپریل 2016 12:02

پشاور ۔ 05 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء ) پشاور ماڈل ڈگری کالج برائے طلباء دلہ زاک روڈ پشاور میں انیسویں سالانہ الوداعی تقریب روایتی جوش وجذبے کیساتھ منعقد ہوئی۔ جس میں پشاور ماڈل ڈگری کالج برائے طلباء دلہ زاک روڈ پشاور‘ پشاورماڈل ڈگری کالج برائے طلباء مردان اور پشاور ماڈل ڈگری کالج برائے طلباء، حیات آباد کے طلباء ‘اساتذہ اور پرنسپلز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پشاور کے وائس چانسلر انجینئر ڈاکٹر پروفیسر عطاء الله شاہ تھے ۔کالج آرٹس سوسائٹی کی جانب سے ایک رنگا رنگ ورائٹی شو پیش کیاگیا جس میں کالج کے طلباء نے ملی نغمے ‘خاکے ‘نظمیں اور روایتی ثقافتی دھنوں پر رقص پیش کیے۔ تقریب میں خصوصی طورپر ملی نغموں کے مقابلے کا انعقاد بھی ہوا مہمان خصوصی نے بورڈ کے امتحان میں کالج میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے عمیر شفیق ‘محمدعباس اورسمیع الله کو گولڈ میڈل سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :